دنیا بھر میں 50کروڑ مسلمان اقلیت کے طورپرآبادہیں،اوآئی سی
جدہ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے 2018ء کے دوران دنیا بھر میں موجود مسلم آبادی کا سالانہ جائزہ جاری کردیا.میڈیارپورٹس کے مطابق او آئی سی نے کہاکہ 500ملین مسلمان غیر مسلم ممالک میں اقلیت کے طور پر آباد ہیں. غیر مسلم ممالک میں بھارت اور چین میں مسلمان سب سے زیادہ آبادہیں. 2050ء تک بھارتی مسلمان دنیا کے ہر ملک سے زیادہ ہوجائیں گے. انکی تعداد 300ملین نفوس تک پہنچ سکتی ہے. او آئی سی نے توجہ دلائی کہ اسے غیر مسلم ممالک میں آباد مسلمانوں کے حالات کا احساس ہے اور انکے تئیں اپنے فرائض کا بھی اسے علم ہے. او آئی سی کے منشور میں یہ بات موجود ہے کہ وہ مسلم اقلیتوں کا دفاع کریگی. انکے شہری ثقافتی اور سیاسی حقوق دلانےکیلئے کردارادا کرینگے. جائزے میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ مسلمان جنوب مشرقی ایشیا میں آباد ہیں جہاں دنیا کی کل آبادی کی60 فیصد سے زیادہ ہ لوگ بسے ہوئے ہیں. مشرقی وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک میں دنیا کی کل آبادی کا 20فیصد آباد ہے. انڈونیشیا میں اس وقت سب سے زیادہ مسلمان رہ رہے ہیں. جائزے میں یہ بھی بتایا گیا ہے