بلاول بھٹو نے حکومت کیخلاف تحریک نہ چلانے کا اعلان کردیا

نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے پر کسی قسم کی تحریک نہ چلانے کا فیصلہ، اس سے قبل جمعہ کے روز حکومت نے ای سی ایل میں شامل کئے جانے والے 172افراد کے ناموں کی فہرست جاری کر دی، بلاولبھٹو زرداری، آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، فریال تالپور، قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے نام شامل. تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے معاملے کے بعد اہم فیصلہ کیا ہے. ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹیکے رہنماوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے پر کسی قسم کی تحریک نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے. اس سے قبل اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ اس معاملے پر پیپلز پارٹی شدید احتجاج کر سکتی ہے، تاہم اب بلاول بھٹو نے فی الحال کسی قسم کا احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. واضح رہے کہ جمعہ کے روز حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جانے والے 172 افراد کے ناموں
کی فہرست جاری کردی.ای سی ایل فہرست میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، فریال تالپور، قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے نام شامل ہیں. تفصیلات کے مطابق حکومت نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ میں نام آنے پر امتیاز شیخ، سہیل انور سیال اور ڈنشا ایچ انکل سریا،مکیشچاولہ،حسین لوائی،بلال شیخ سمیت دیگر کے ناموں کو بھی ای سی ایل میں شامل کیا ہے.فہرست میں بلاول بھٹو زرداری کا نام ستائیسویں اور فریال تالپور کا نام چھتیس ویں نمبر پر ہے .وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام فہرست میں ایک سوپچپن ویں نمبر پر اورقائم علی شاہ کا نام فہرست میں ایک سو انتیس ویں نمبرپر موجود ہے.ای سی ایل فہرست میں سابق ڈی جی سندھبلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا ،، عبدالغنی مجید، علی کمال مجید، انور ماجد خواجہ، احسن رضا درانی کے نام بھی شامل ہیں .ایک سوبہتر افراد کی فہرست میں قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی طاہر محمود کا نام اوراومنی گروپ کے 10 افراد کے نام موجود ہیں .

Comments

Popular posts from this blog

پشاور میں افسوس ناک واقعہ ....

ڈرائیور اور #کنڈیکٹرز کو مفت کھانا موبائل کارڈ اور دیگر سہولیات ملتا ہے