پاکستان کو معاشی بحران سے ہم نکالیں گے!! دوست ملک چین نے پاکستان کو مزید کتنے ارب ڈالر دینے کا اعلان کردیا؟ جانئے
چین نے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے سہارا دینے کا فیصلہ کرلیا، عالمی جریدے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو2ارب ڈالراقرض فراہم کرے گا،چینی قرض سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا،تاہم چین نے امداد کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا. برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کوشدید مالی بحران کا سامنا ہے.معاشی اور مالی بحران سے نکالنے کیلئے چین بھی پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہوگیا ہے. بتایا گیا ہے کہ چین پاکستان کو 2ارب ڈالر قرض دے گا.قرض کی رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا. خطیررقم سے ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں میں کمی میںبھی مدد ملے گی.عالمی جریدے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو معاشی بحران کا شکار نہیں ہونے دینا چاہتا.اسی لیے چین نے پاکستان کو قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے.اسی طرح پاکستان مالی بحران سے نکلنے کیلئے آئی ایم ایف سے بھی بات چیت کررہا ہے.پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات دوبارہ جنوری کے آخر میں ہوں گے.واضح رہے سعودی عرب اور یواے ای نے بھی پاکستانکی مالی امداد کی ہے تاکہ پاکستان کوکرنٹ مالی خسارے سے چھٹکارا دلایا جاسکے.ڈالر کی قدر بڑھنے سے روپے کی قدر کو شدید جھٹکا لگا .ڈالر بڑھنے سے پاکستان کے نہ صرف قرضوں میں اضافہ ہوا.بلکہ قرضوں میں قسطیں بھی بڑھ گئی ہیں. واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو معاشی اور مالی بحران سے نکالنے کیلئے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا. جس میں سعودیعرب نے پاکستان کو ادھارتیل اور مالی امداد دینے کا اعلان کیا تھا. اسی طرح وزیراعظم عمران خان امدادی قرض لینے کیلئے چین کا بھی دورہ کیا. بتایا جا رہا ہے کہ چین نے پاکستان کو توقعات سے بڑھ کر امداد دینے کا وعدہ کیا ہے. وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا. مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدارتی محل آمدپر وزیراعظمعمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا. جس کے بعد عمران خان نے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کی. ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کا اظہار کیا گیا. دونوں رہنماؤں نے زیرغور معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت پر بھی اتفاق کیا.

Comments
Post a Comment